Maktaba Wahhabi

113 - 276
اگرچہ دس سال تک پانی نہ پائے۔‘‘ [1] ( زخم یا بیماری کی وجہ سے پانی کے استعمال سے بیماری بڑھنے یا شفا میں تاخیر ہونے کا خطرہ ہو۔ یہ بات تجربہ سے معلوم ہو یا قابل اعتماد ڈاکٹر یا حکیم کے بتانے سے علم میں آئے۔ ( جب پانی بہت ٹھنڈا ہو،اسے استعمال کرنے سے نقصان کا خطرہ ہو،معاوضہ دے کر بھی پانی گرم نہ کروا سکتا ہو یا حمام میں بھی اس کے لیے جانا آسان نہ ہو۔ ( جب پانی تو آدمی کے قریب ہو مگر اسے حاصل کرنے سے اسے اپنی جان،عزت یا مال کے متعلق اندیشہ ہو یا قافلے کے نکل جانے کا خطرہ ہو،یا اس کے اور پانی کے درمیان کوئی دشمن حائل ہو جس سے خطرہ محسوس ہوتا ہو،خواہ وہ دشمن آدمی ہو یا کوئی درندہ وغیرہ یا آدمی قید ہو یا پانی نکالنے کے لیے رسی یا ڈول نہ ہونے کی وجہ سے پانی نکالنے سے عاجز ہو،ایسی صورتوں میں پانی کا وجود نہ ہونے کی طرح ہے اور ان تمام مذکورہ صورتوں میں تیمم کیا جاسکتا ہے۔ ( وقتی طور پر یا بعد میں،اپنے یا پرائے کے لیے پانی پینے کی ضرورت ہو،خواہ کسی غیرموذی جانور کے لیے،یا آٹا گوندھنے یا سالن پکانے یا نجاست (جس کو دور کرنا ضروری ہے) دور کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ہو تو وہ پانی محفوظ کر کے تیمم کیا جاسکتا ہے۔ تیمم کا طریقہ ( تیمم کرنے والا حدث اصغر یا جنابت سے پاک ہونے کی دل سے نیت کرے۔ ( اللہ تعالیٰ کا نام لے،یعنی بِسْمِ اللّٰہ کہے۔ ( اپنے ہاتھوں کو پاک مٹی پر لگائے ان میں پھونک مارے،پھر انھیں اپنے چہرے اور
Flag Counter