Maktaba Wahhabi

127 - 276
بایاں پاؤں دائیں پنڈلی کے نیچے سے نکال لیتے اور بائیں کولھے پر بیٹھ جاتے۔‘‘ [1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لا يُصَلِّي أحَدُكُمْ في الثَّوْبِ الواحِدِ ليسَ على عاتِقَيْهِ منه شيءٌ)) ’’کوئی شخص ایک کپڑے میں اس طرح نماز نہ پڑھے کہ اس کے دونوں کندھوں پر اس کپڑے سے کچھ نہ ہو۔‘‘[2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قراء ت و نماز اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا﴾ ’’اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو۔‘‘[3] حدیث میں ہے : ((كان لا يَقرأُ القُرآنَ في أقَلِّ من ثلاثٍ)) ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین دن سے کم مدت میں قرآن ختم نہیں کرتے تھے۔‘‘[4] ایک دوسری حدیث میں ہے: ((كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَطِّعُ قِرَاءَتَهُ يَقْرَأُ الْحَمْدُ للّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ثُمَّ يَقِفُ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ثُمَّ يَقِفُ))
Flag Counter