Maktaba Wahhabi

167 - 276
’’اس موت کی تیاری کا سامان کرو جو ہر شخص کو لامحالہ اپنے وقت پر آنے والی ہے۔ اور جو گناہ کر چکے ہو زندگی ہی میں ان سے توبہ کر لو اور موت سے قبل ہی ہوشیار ہو جاؤ۔ اگر تم بغیر زاد راہ کے نکل پڑے تو شرمندگی ہوگی اور جب آواز دینے والا آواز دے گا تو بدبختی کا سامنا ہوگا۔ کیا تم بغیر زاد راہ کے ایسے لوگوں کا ہم سفر ہونا چاہتے ہو جو اپنا زاد راہ ساتھ لے چکے ہیں۔‘‘ عیدگاہ میں نماز عیدین کی ادائیگی حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ((كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى إِلَى الْمُصَلَّى فَأَوَّلُ شَيْءٍ يَبْدَأُ بِهِ الصَّلَاةُ)) ’’نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عیدالاضحٰی کے دن عیدگاہ جاتے تو وہاں سب سے پہلے نماز پڑھتے۔‘‘[1] نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((التَّكْبِيرُ فِي الْفِطْرِ: سَبْعٌ فِي الْأُولَى،وَخَمْسٌ فِي الْآخِرَةِ،وَالْقِرَاءَةُ بَعْدَهُمَا كِلْتَيْهِمَا)) ’’نماز عیدالفطر میں تکبیریں پہلی رکعت میں سات ہیں اور دوسری رکعت میں پانچ اور قراء ت ان تکبیروں کے بعد ہے۔‘‘[2] حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
Flag Counter