Maktaba Wahhabi

190 - 276
نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ((أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَطَيَّبَتْ،ثُمَّ خَرَجَتْ إِلَى الْمَسْجِدِ،لَمْ تُقْبَلْ لَهَا صَلَاةٌ حَتَّى تَغْتَسِلَ)) ’’جو عورت خوشبو لگا کر مسجد میں جائے گی اس کی نماز قبول نہیں ہوگی،حتی کہ وہ غسل کرے۔‘‘[1] نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تَمْنَعُوا نِسَاءَكُمُ الْمَسَاجِدَ،وَبُيُوتُهُنَّ خَيْرٌ لَهُنَّ)) ’’اپنی عورتوں کو مساجد سے نہ روکو،البتہ ان کے گھر ان کے لیے زیادہ بہتر ہیں۔‘‘[2] اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عورتوں کا گھر میں نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔ نماز میں عورت کا لباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا يَقْبَلُ اللّٰهُ صَلَاةَ حَائِضٍ إِلَّا بِخِمَارٍ)) ’’اللہ تعالیٰ بالغہ عورت کی نماز اوڑھنی کے بغیر قبول نہیں کرتا۔‘‘[3] حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز میں عورت کا سر اور گردن ڈھانپنا ضروری ہے۔ عورت لمبا کپڑا زیب تن کرکے اپنے قدموں کے ظاہری حصہ کو بھی چھپائے یا جرابیں پہن کر ٹانگوں اور
Flag Counter