Maktaba Wahhabi

193 - 276
زکاۃ اور اسلام میں اس کی اہمیت زکاۃ چند شرائط کے ساتھ معین لوگوں پر مقررہ وقت میں اپنے مال سے ادا کرنا واجب ہے۔ زکاۃ اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے جس کا ذکر قرآن کریم میں نماز کے ساتھ بہت سے مقامات پر کیا گیا ہے اور تمام مسلمان اس کی فرضیت پر متفق ہیں۔ جو شخص عمداً اس کی فرضیت کا انکار کرے،وہ کافر ہے اور دائرہ اسلام سے خارج ہے اور جس نے بخل کیا یا اس میں کمی کی تو وہ ایسے ظالموں میں سے ہے جن کے لیے سخت سزا اور عذاب کی وعید سنائی گئی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ ’’نماز قائم کرو اور زکاۃ ادا کرو۔‘‘[1] اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ﴾ ’’اور انھیں حکم تو یہی کیا گیا تھا کہ اخلاص کے ساتھ اللہ کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کر نماز قائم کریں اور زکاۃ ادا کریں اور یہی سچا دین ہے۔‘‘[2]
Flag Counter