Maktaba Wahhabi

217 - 276
رمضان کی فضیلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أبوَابُ السَّمَاءِ وغُلِّقَتْ أبْوَابُ جَهَنَّمَ،وسُلْسِلَتِ الشَيّاَطِينُ)) ’’جب رمضان شروع ہوتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیطان جکڑ دیے جاتے ہیں۔‘‘[1] ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ((إِذَا جَاءَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ)) ’’جب رمضان شروع ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔‘‘[2] ایک اور روایت میں ہے: ((فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الرَّحمَةِ)) ’’رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔‘‘[3]
Flag Counter