Maktaba Wahhabi

218 - 276
ایک روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ((وَيُنَادِي مُنَادٍ يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ أَقْبِلْ وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ وَللّٰهِ عُتَقَاءُ مِنْ النَّارِ وَذَلكَ كُلُّ لَيْلَةٍ)) ’’(رمضان المبارک کی ہر رات) ایک پکارنے والا پکار کر کہتا ہے،اے بھلائی چاہنے والے! نیکی اور بھلائی کی طرف خوب پیش قدمی کر اور اے برائی کا ارادہ کرنے والے! برائی سے باز آجا۔ اللہ تعالیٰ بہت سے لوگوں کو جہنم سے آزادی عطا کرتا ہے اور (رمضان ختم ہونے تک) ہر رات ایسا ہی ہوتا ہے۔‘‘[1] روزوں کی فضیلت اور فائدے ایک حدیث میں ہے: ((كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ يُضَاعَفُ الْحَسَنَةُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعمِائَة ضِعْفٍ قَالَ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَّا الصَّوْمَ فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ يَدَعُ شَهْوَتَهُ وَطَعَامَهُ مِنْ أَجْلِي لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ فَرْحَةٌ عِنْدَ فِطْرِهِ وَفَرْحَةٌ عِنْدَ لِقَاءِ رَبِّهِ وَلَخُلُوفُ فِيهِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللّٰهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ)) ’’انسان جو بھی نیک عمل کرتا ہے،اس کا اجر اسے دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک ملتا ہے۔ لیکن روزے کے ثواب کی بابت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ’’روزہ میرے لیے ہے،اور میں ہی اس کا اجر دوں گا،کیونکہ روزے دار اپنی خواہشات اور کھانا پینا صرف
Flag Counter