Maktaba Wahhabi

222 - 276
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السُّحُورِ بَرَكَةً)) ’’سحری کھایا کرو کیونکہ سحری کھانا باعث برکت ہے۔‘‘[1] روزہ توڑنے والی چیزیں روزہ توڑنے والی چیزوں کی دو قسمیں ہیں: ( جن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور صرف قضا واجب ہوتی ہے۔ ( جن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس سے قضا اور کفارہ دونوں واجب ہوتے ہیں۔ ( جن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور صرف قضا واجب ہوتی ہے: (1)۔ قصداً کھانا اور پینا۔ (2)۔ ارادے کے ساتھ قے کرنا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَمَنْ اسْتَقَاءَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ)) ’’جس نے جان بوجھ کر قے کی اس پر قضا واجب ہے۔‘‘[2] (3)۔ حیض اور نفاس کے خون کا جاری ہونا،خواہ سورج غروب ہونے سے تھوڑی دیر پہلے ہی ہو۔ (4)۔ کسی بھی ذریعے سے منی خارج کرنا۔ اس کا سبب بیوی سے بوس و کنار کرنا اور معانقہ کرنا ہو یا مشت زنی کرنا،ان تمام صورتوں میں روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا ضروری ہوگی۔
Flag Counter