Maktaba Wahhabi

228 - 276
پاک ہونا چاہیے۔اعتکاف کی دو قسمیں ہیں: مسنون اور واجب۔ (1) مسنون وہ ہے جو ایک مسلمان اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کرتے ہوئے نفلی طورپر کرے۔ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے کی بہت زیادہ تاکید ہے۔ (2) اعتکاف واجب وہ ہے جسے کوئی شخص بطور نذر اپنے اوپر واجب قرار دے لے۔ ( اعتکاف کا وقت:نبی صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز پڑھ کر معتکف (اعتکاف کے خیمہ) میں داخل ہوتے تھے۔[1] ( ارکان اعتکاف : اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی نیت سے مسجد میں ٹھہرنا۔ اعتکاف میں جائز امور (1) اپنی بیوی کو الوداع کرنے کے لیے باہر نکلنا۔ (2) بالوں میں کنگھی کرنا،سر مونڈنا،ناخن تراشنا،جسم کو صاف کرنا،خوشبو لگانا اور صاف ستھرے کپڑے زیب تن کرنا۔ (3) نہایت اہم ضرورت کے لیے نکلنا،مثلاً پیشاب اور پاخانہ کے لیے یا کھانے پینے کے لیے جب کوئی کھانا وغیرہ لانے والا نہ ہو۔ (4) معتکف مسجد کی صفائی کا خیال رکھتے ہوئے کھانا کھا سکتا ہے اور سو بھی سکتا ہے۔ اعتکاف کے آداب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ’’اعتکاف کرنے والے کے لیے سنت یہ ہے کہ وہ بیمار کی
Flag Counter