Maktaba Wahhabi

235 - 276
حج اور عمرہ کی فضیلت ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَللّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۚ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ اللّٰهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ﴾ ’’اور لوگوں پر اللہ کا یہ حق ہے کہ جو شخص بیت اللہ تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اس کا حج کرے اور جو شخص انکار کرے تو اللہ تمام دنیا والوں سے بے نیاز ہے۔‘‘[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((العُمرةُ إلى العُمرةِ كفَّارةٌ لمِا بينَهما،والحجُّ المبرورُ ليْسَ لهُ جزاءٌ إلا الجنَّة)) ’’ایک عمرہ دوسرے عمرے تک کے درمیانی گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے اور حج مبرور (مقبول) کی جزا جنت ہی ہے۔‘‘[2] مبرور (مقبول) حج وہ ہوتا ہے جو سنت کے مطابق ہو اور گناہوں اور برائیوں سے پاک ہو۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter