Maktaba Wahhabi

247 - 276
اس کے بعد پورے سر کے بال منڈوائیں یا کٹوائیں،نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت یہی ہے۔ عورتیں سعی مکمل کرنے کے بعد کچھ بال کاٹ لیں،ان کے لیے سر منڈوانا جائز نہیں۔ عمرہ کرنے والے حضرات حجامت کے بعد احرام کھول دیں،ان کا عمرہ مکمل ہو گیا۔ حج اور عمرہ کے آداب ( حج خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کریں اور یہ دعا کریں کہ ’’اے اللہ! میرا یہ حج ایسا ہو جس میں کسی قسم کی ریاکاری اور دکھلاوا نہ ہو۔‘‘ ( نیک اور صالح لوگوں کی رفاقت اختیار کریں،ان کی خدمت کریں اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے پہنچنے والی تکلیفوں کو برداشت کریں۔ ( سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں،کیونکہ یہ ایسا گھناؤنا اور حرام کام ہے،جس سے بدن اور مال کا نقصان،ساتھیوں کو تکلیف اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہوتی ہے۔ ( نماز کے وقت مسواک استعمال کریں،گھر والوں کے لیے مسواک،کھجور اور ماء زمزم کا تحفہ لیں،کیونکہ ان چیزوں کی صحیح احادیث میں فضیلت آئی ہے۔ ( غیر محرم عورتوں سے میل جول اور ان کی طرف دیکھنے سے پرہیز کریں،اسی طرح اپنی عورتوں کو بھی غیر محرم مردوں سے پردے میں رکھیں۔ ( مسجد میں آئیں تو صفیں مت پھلانگیں۔ جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔ ( کسی نمازی کے آگے سے مت گزریں،خواہ آپ حرمین ہی میں کیوں نہ ہوں،کیونکہ یہ شیطانی کام ہے۔ (اس کی دلیل کتاب کی ابتدا میں اس عنوان کے تحت دیکھیے) ( نماز اطمینان اور سکون سے،سُترہ (کسی دیوار آدمی یا بیگ وغیرہ) کے پیچھے پڑھیں۔ مقتدیوں کے لیے ان کے امام کا سترہ ہی کافی ہے۔
Flag Counter