Maktaba Wahhabi

269 - 276
نکاح کو حج پر مقدم کرنا اگر مسلمان کو بدکاری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو پہلے شادی کرے،اگر یہ اندیشہ نہ ہو تو پہلے حج کر سکتا ہے۔ شادی سے روگردانی آج کے دور میں مسلمانوں نے شادی کو مشکل بنا دیا ہے اور اس کے راستے میں بہت سی مشکلات کھڑی کر دی ہیں،مہر اور شادی کے تکلفات میں اضافہ کر دیا ہے،حتی کہ بہت سے نوجوانوں نے شادی جیسے مسنون عمل کو ترک کر دیا اور شادی نہ ہونے یا تاخیر سے ہونے کی وجہ سے انھوں نے لڑکیوں سے تعلقات قائم کرنے شروع کر دیے جس میں وہ خطرناک حد تک پہنچ گئے،اس کی ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے۔ نیک بیوی پسند کرنا بیوی خاوند کے لیے سکون کا سبب ہے،اس لیے دیندار بیوی پسند کرنا ضروری ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لأَرْبَعٍ: لِمَالِهَا وَلِحَسَبِهَا وَلِجَمَالِهَا وَلِدِينِهَا،فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ)) ’’عورت سے شادی چار چیزوں کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ مال،حسب و نسب،حسن و جمال اور دینداری،تیرے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں،تو دین دار عورت کو ترجیح دے۔‘‘[1]
Flag Counter