Maktaba Wahhabi

285 - 276
جس کے نتیجے میں امت خیروبرکت سے مالا مال ہو،مدارس کھولنا،ہسپتال تعمیر کرنا اور معذوروں کی بحالی کے لیے ادارے قائم کرنا بھی باہمی تعاون کے ضمن میں آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جامع انداز میں فرمایا ہے: ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ﴾ ’’نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کیا کرو۔‘‘[1] اس باہمی تعاون کے سائے میں معاشرہ پھلے پھولے گا اور یہ سود جیسے گناہ سے محفوظ ہوگا۔ زکاۃ ادا کرنا یہ چیز بھی ہمیشہ ذہن میں رہنی چاہیے کہ زکاۃ ادا کرنا اور اسے مستحق افراد تک پہنچانا بھی سود کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بحث کا خلاصہ اے دولتمند مسلمان بھائی! بینک میں سود کے بغیر بھی اپنا مال رکھنے سے بچیں کیونکہ بینک آپ کا مال کسی کو سود پر دے گا تو آپ کا مال سود لینے کا سبب بن جائے گا۔ اے میرے فقیر بھائی! بینک سے سود پر قرض لینے سے اپنے آپ کو بچائیں،ورنہ دنیا اور آخرت کی ناکامی برداشت کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔
Flag Counter