Maktaba Wahhabi

290 - 276
کھانے پینے اور دیگر معمولی اشیاء کا حکم کھانے کی معمولی چیز ہو تو اس کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں،اس کو کھایا جاسکتا ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم راستے میں گری ہوئی کھجور کے پاس سے گزرے،تو فرمایا: ((لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ تَكُونَ مِنْ الصَّدَقَةِ لَأَكَلْتُهَا)) ’’اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ یہ صدقہ کی ہو گی تو میں اسے کھا لیتا۔‘‘[1] کوڑے،رسی وغیرہ جیسی معمولی اشیا ء اٹھا کر ان سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب سے مسلمانوں کو فائدہ پہنچائے اور اسے ہمارے اعمال صالحہ کے ترازو میں رکھے۔ و صلی اللّٰہ علی محمد عبدہ و رسولہ وآ لہ وصحابتہ أجمعین
Flag Counter