Maktaba Wahhabi

78 - 276
((طُوبَى لِلْغُرَبَاءِ: أُنَاسٌ صَالِحُونَ،فِي أُنَاسِ سُوءٍ كَثِيرٍ،مَنْ يَعْصِيهِمْ أَكْثَرُ مِمَّنْ يُطِيعُهُمْ)) ’’اجنبی (دین پر چلنے والے) افراد کے لیے خوش خبری ہے،جو بہت سے برے لوگوں میں،چند صالح لوگ ہوں گے۔ ان کی فرمانبرداری کرنے والے کم اور نافرمانی کرنے والے زیادہ ہوں گے۔‘‘[1] ((لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ)) ’’(اللہ تعالیٰ کی) نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں،(مخلوق کی) اطاعت صرف اچھے کام میں ہے۔‘‘[2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے چند نمونے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَعَنَ اللّٰهُ ...النَّامِصَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ .... الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللّٰهِ)) ’’اللہ تعالیٰ ان عورتوں پر لعنت فرمائے… جو اپنے چہرے سے بال اکھیڑتی ہیں یا اپنے چہرے سے بال اکھیڑنے کا کسی کو حکم دیتی ہیں … اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیلی کرتی ہیں۔‘‘[3] ((وَنِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مُمِيلَاتٌ مَائِلاتٌ رُءُوسُهُنَّ كَأَسْنِمَةِ
Flag Counter