Maktaba Wahhabi

87 - 276
پانی اور اس کی اقسام پانی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے جس سے ہر زندہ چیز کی تخلیق ہوئی۔ یہ انسانی زندگی کی بقا کا لازمی جز ہے۔ پانی پاک ہے اور پاک کرنے والا ہے۔ اس کی کئی قسمیں ہیں: ( بارش،برف اور اولوں کا پانی۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا﴾ ’’اور ہم آسمان سے پاکیزہ پانی برساتے ہیں۔‘‘[1] ( چشموں اور نہروں کا پانی۔ ( سمندر کا پانی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((هو طَهورٌ ماؤُه حِلٌّ ميْتتُه)) ’’اس (سمندر) کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔‘‘[2] ( زمزم کا پانی : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آب زمزم کا ڈول منگوایا،اس سے پیا اور وضو کیا۔ [3] ( تبدیل شدہ پانی: یعنی وہ پانی جو ایک جگہ میں زیادہ دیر ٹھہرنے یا کسی ایسی چیز کی آمیزش
Flag Counter