Maktaba Wahhabi

89 - 276
((الماءُ طَهورٌ لا يُنجِّسُه شيءٌ)) ’’پانی پاک ہے،اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔‘‘[1] نبیٔ مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ((إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلْ الْخَبَثَ)) ’’جب پانی کی مقدار دو مٹکے ہو تو وہ نجاست کو قبول ہی نہیں کرتا۔‘‘[2] ایک روایت میں ہے: ((لا يُنجِّسُه شيءٌ)) ’’اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔‘‘[3] بعض فقہاء نے اس حدیث کا مفہوم یہ سمجھا ہے کہ جب پانی دو مٹکوں سے کم ہو تو نجاست کے ملنے سے وہ ناپاک ہوجاتا ہے۔ (یہی بات صحیح ہے کیونکہ قلتین (دومٹکوں) والی مذکورہ بالا حدیث کا بھی یہی مفہوم ہے۔) قضائے حاجت کے آداب ( ایسی چیزوں کو قضائے حاجت کی جگہ سے دور رکھنا چاہیے جن میں اللہ تعالیٰ کا نام ہو،البتہ اگر ایسی چیز کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو تو ساتھ رکھنے کا جواز ہے۔ ( رفع حاجت کے وقت لوگوں سے دور رہنا اور ان سے چھپنا چاہیے۔ ( بیت الخلا میں داخل ہونے سے پہلے اور باہر میدان وغیرہ میں قضائے حاجت کے وقت
Flag Counter