Maktaba Wahhabi

92 - 276
( وضو کے لیے دل میں نیت کریں اور ’’بسم اللہ‘‘ پڑھیں۔ ( تین تین مرتبہ دونوں ہاتھوں کو دھوئیں،کلی کریں اور ناک میں پانی ڈال کر جھاڑیں۔ (منہ اورناک میں اکھٹا ایک ہی چلو سے آدھا آدھا کرے پانی ڈالنا سنت ہے) ( پورے چہرے کو اچھی طرح تین مرتبہ دھوئیں۔ ( کہنیوں سمیت دونوں ہاتھوں کو دھوئیں،ابتدا دائیں ہاتھ سے کریں۔ ( کانوں سمیت پورے سر کا مسح کریں۔ (سر اور کانوں کے لیے الگ الگ پانی نہ لیں) ( تین مرتبہ ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں دھوئیں۔ (پہلے دایاں پھر بایاں) ( بعد میں یہ دعا پڑھیں: ((أشهدُ أن لا إلهَ إلا اللّٰهُ وحدَهُ لا شريكَ له وأشهدُ أنَّ محمدًا عبدُه ورسولُه)) ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں،وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘[1] وضو توڑنے والی چیزیں کچھ چیزیں وضو کو توڑ دیتی ہیں جس کے نتیجے میں آدمی دوبارہ وضو کیے بغیر نماز نہیں پڑھ سکتا۔ وہ چیزیں درج ذیل ہیں: ( ہر وہ چیز جو پیشاب اور پاخانے کی جگہ سے نکلے۔ وہ پیشاب،پاخانہ اور ہوا ہو یا کوئی اور چیز۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter