Maktaba Wahhabi

102 - 199
بلا واسطہ اس کا لین دین کرتے ہیں اُن پر بھی اللہ کی لعنت ہے۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  لُعِنَتِ الْخَمْرُ عَلَى عَشَرَةِ أَوْجُهٍ: بِعَيْنِهَا، وَعَاصِرِهَا، وَمُعْتَصِرِهَا، وَبَائِعِهَا، وَمُبْتَاعِهَا، وَحَامِلِهَا، وَالْمَحْمُولَةِ إِلَيْهِ، وَآكِلِ ثَمَنِهَا، وَشَارِبِهَا، وَسَاقِيهَا ’’اللہ نے شراب پر دس وجوہ سے لعنت فرمائی ہے1)نفس شراب پر 2) اسے کشید کرنے والے پر 3) جس کے لیے کشید کی جائے اس پر 4) اس کے بیچنے والے پر 5) اور جو اسے خریدے اس پر 6)شراب لے جانے والے پر 7)اور جس کی طرف لے جائی جائے اس پر 8) شراب کی قیمت کھانے والے پر9)اسے پینے والے 10)اور پلانے والے پر۔‘‘[1] شراب سے لاحق ہونے والی بیماریاں شراب اور دوسری نشہ آور اشیاء کے استعمال سے منع کرنے کی بہت سی سائنسی وجوہ بھی ہیں۔ دنیا میں شراب نوشی کے باعث سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔ ہر سال شراب نوشی کی و جہ سے لاکھوں افراد مر جاتے ہیں۔ مجھے شراب کے تمام تر بُرے اثرات کی تفصیلات میں جانے کی ضرورت نہیں لیکن عام طور پر اس سے جو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: جگر کا سرطان بہت مشہور بیماری ہے جو شراب نوشی کی و جہ سے لگتی ہے۔ معدے کی نالی کا سرطان، بڑی آنت کا سرطان وغیرہ۔
Flag Counter