Maktaba Wahhabi

104 - 199
عام استعمال ہونے والی دوائی فلیجل (میٹرو نیڈازول) کا شراب کے ساتھ بہت بُرا ردِعمل ہوتا ہے۔ جسم کا بار بار عفونت (Infection) میں مبتلا ہونا اور بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام میں خرابی کثرت سے اور طویل عرصے تک شراب نوشی کا نتیجہ ہیں۔ چھاتی کی عفونت، نمونیا، پھیپھڑوں میں سوزش، ہوائی چھالا (Emphysema) اور پھیپھڑوں کی دق (ٹی بی) یہ سب شراب سے پیدا ہونے والی عام بیماریاں ہیں۔ بلا نوش نشے میں عموماً قے کرتا ہے۔ وہ عضلات جو سانس کی نالی کو محفوظ رکھتے ہیں، مفلوج ہو جاتے ہیں تو قے عموماً پھیپھڑوں میں چلی جاتی ہے جو نمونیے اور پھیپھڑوں میں خرابی کا باعث بنتی ہے۔ بعض اوقات اس کی وجہ سے دم گھٹ جاتا ہے اور موت واقع ہو جاتی ہے۔ عورتوں میں شراب کے اثرات زیادہ شدید ہوتے ہیں۔ شرابی عورتوں میں مردوں کی نسبت جگر کے خلیات کی توڑ پھوڑ زیادہ ہوتی ہے۔ خاص طور پر حاملہ عورت میں شراب کے استعمال سے نومولود پر بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔ جلد کی بیماریاں بھی شراب نوشی کی بدولت ہوتی ہیں۔ جلدی بیماریاں، گنجا پن (Alopecia)، ناخنوں کا ٹوٹنا، ناخنوں کے گرد عفونت (Infection) اور باچھوں میں سوزش بھی شراب نوشی سے پیدا ہونے والی عام بیماریاں ہیں۔ شراب نوشی ایک بیماری ہے ڈاکٹر اب شراب کے معاملے میں آزاد خیال ہو گئے ہیں اور انھوں نے اس کو نشے سے
Flag Counter