Maktaba Wahhabi

105 - 199
زیادہ بیماری کا نام دے دیا ہے۔ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن نے ایک پمفلٹ شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر شراب ایک بیماری ہے تو یہ واحد بیماری ہے جو: بوتلوں میں بیچی جاتی ہے۔ اس کی اخبارات و جرائد میں اور ریڈیو و ٹیلی ویژن پر تشہیر کی جاتی ہے۔ شراب نوشی کے اڈوں کا لائسنس دیا جاتا ہے۔ یہ گورنمنٹ کے لیے ریونیو اکٹھا کرتی ہے۔ بڑی شاہراہوں پر خوفناک اموات کا باعث بنتی ہے۔ خانگی زندگی کو تباہ کر دیتی ہے اور جرائم کی شرح میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ جراثیم یا وائرس کے بغیر ہی بنی نوع انسان کے لیے تباہی لاتی ہے۔ شراب نوشی شیطان کا ہتھکنڈا ہے شراب نوشی محض بیماری نہیں، شیطان کا ایک ہتھکنڈا ہے۔ اللہ جل جلالہ نے اپنی بے پایاں حکمت سے ہمیں شیطان کے پھندے سے بچنے کے لیے خبردار کیا ہے۔ اسلام دینِ فطرت ہے ۔یہ انسان کا فطری مذہب ہے۔ اس کے تمام احکامات انسان کی اصلی اور فطری حالت برقرار رکھنے کے لیے ہیں۔لیکن شراب ایک فرد اور ایک معاشرے کو اس کی فطرت سے ہٹا دیتی ہے۔ یہ انسان کو حیوانوں کے درجے سے بھی گرا دیتی ہے، حالانکہ وہ اشرف المخلوقات ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ ان تمام وجوہ کی بنا پر اسلام میں شراب حرام ہے۔
Flag Counter