Maktaba Wahhabi

107 - 199
بائبل میں سؤر کے گوشت کی ممانعت بائبل کے عہد نامہ عتیق کی کتاب احبار (Leviticus) میں لکھا ہے: ’’ اور سؤرنہ کھانا کیونکہ اس کے پاؤں الگ اور چرے ہوئے ہیں، ہر چند وہ جگالی نہیں کرتا، وہ تمھارے لیے ناپاک ہے۔ تم ان کا گوشت نہ کھانا اور ان کی لاشوں کو بھی نہ چھونا۔ وہ تمھارے لیے ناپاک ہیں۔‘‘[1] سؤر کا گوشت بائبل کی کتاب استثنا (Deuteronomy) میں بھی منع کیا گیا ہے: ’’ اور سؤر تمھارے واسطے اس لیے ناپاک ہے کہ اس کے پاؤں تو چرے ہوتے ہیں مگر وہ جگالی نہیں کرتا۔ تم ان کا گوشت کھانا نہ ان کی لاش کو چھونا۔‘‘[2] اسی طرح بائبل کی کتاب یسعیاہ (Isaiah) باب 65 فقرہ 2 تا 5 میں بھی سؤر کا گوشت کھانے سے منع کیا گیا ہے۔ سؤر کا گوشت 70 بیماریوں کا سبب بنتا ہے دوسرے غیر مسلم اور دہریے اس حقیقت کو اُسی وقت کو تسلیم کریں گے جب ان کو عقلی دلیل اور سائنس کی بنیاد پر سمجھایا جائے کہ سؤر کا گوشت مختلف قسم کی کم از کم ستر بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ اسے کھانے والے کے معدے اور آنتوں میں کئی قسم کے کیڑے پیدا ہو سکتے ہیں، مثلاً: راؤنڈ ورم (پیٹ کے کیڑے)، پن ورم، ہک ورم۔ ان میں سے سب سے خطرناک ٹیپ ورم یا Taenia Solium ہے جس کو عام زبان میں کدو دانہ کہتے ہیں۔ یہ آنتوں میں ہوتا ہے اور بہت لمبا ہوتا ہے، اس کا انڈا خون میں شامل ہو کر تقریباً تمام اعضاء تک پہنچ جاتا ہے۔ اگر یہ
Flag Counter