Maktaba Wahhabi

109 - 199
کوئی یہ دلیل دے سکتا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک جیسے آسٹریلیا وغیرہ میں سؤروں کو بڑی صاف ستھری جگہ پالا جاتا ہے۔ ان صاف جگہوں پر بھی ان کو باڑوں میں رکھا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سؤروں کو کتنی ہی صاف ستھری جگہ رکھا جائے، اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا ،یہ فطرتاً گندے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنا بلکہ اپنے ساتھ والے کا فضلہ بھی کھا جاتے ہیں۔ سؤربے شرم جانورہے خنزیر زمین پر پایا جانے والا سب سے زیادہ بے شرم جانور ہے۔ یہ واحد جانور ہے جو دیگر سؤروں کو ترغیب دیتاہے کہ وہ اس کی ساتھی سؤرنی سے جنسی فعل کریں۔ امریکہ میں اکثر لوگ اس کا گوشت کھاتے ہیں۔ کئی دفعہ محفلِ رقص (ڈانس پارٹی) کے بعد وہ اپنی بیویاں بدل لیتے ہیں، اور کہتے ہیں: ’’تم میری بیوی کے ساتھ سو جاؤ اور میں تمھاری بیوی کے ساتھ ہمبستر ہوں گا۔‘‘ ظاہر ہے جو لوگ سؤر کا گوشت کھائیں گے وہ اسی طرح کریں گے۔
Flag Counter