Maktaba Wahhabi

110 - 199
سوال :13 اسلام میں گوشت خوری کی اجازت کیوں؟ ’’جانور کو ہلاک کرنا ایک ظالمانہ فعل ہے، پھر مسلمان گوشت کیوں کھاتے ہیں؟‘‘ سبزی خوری (Vegetarianism) اب پوری دنیا میں ایک تحریک بن گئی ہے۔ کچھ لوگ اسے جانوروں کے حقوق سے جوڑتے ہیں۔ دراصل لوگوں کی ایک بڑی تعداد گوشت اور دوسری غیر نباتاتی اشیاء کے بطور خوراک استعمال کو جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی سمجھتی ہے۔ اسلام تمام جانداروں سے رحم اور اچھے سلوک کی تلقین کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسلام یہ بھی کہتا ہے کہ اللہ نے زمین پر سبزہ اور حیوانات انسان کے فائدے کے لیے پیدا کیے ہیں۔ اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ ہر وسیلے کوکس طرح عدل کے ساتھ اللہ کی نعمت اور امانت کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اب ہم اس دلیل کے دوسرے پہلوؤں پر غور کرتے ہیں۔ مسلمان خالص سبزی خورہو سکتا ہے ایک مسلمان سبزی خور ہو کر بھی بہت اچھا مسلمان ہو سکتا ہے۔ مسلمانوں کے لیے ضروری
Flag Counter