Maktaba Wahhabi

111 - 199
نہیں کہ وہ گوشت خور ہی ہوں۔ گوشت خوری کی اجازت قرآن کی رو سے مسلمانوں کو گوشت کھانے کی اجازت ہے۔ مندرجہ ذیل قرآنی آیات اس کا ثبوت ہیں: ﴿وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا ۗ لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَمَنَافِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ﴾ ’’ اُس (اللہ) نے تمھارے لیے مویشی بنائے، جن (کے اُون) میں تمھارے لیے سردی سے بچاؤ اور بہت سے فائدے ہیں اور تم ان میں سے بعض کا گوشت کھاتے ہو۔‘‘[1] ﴿وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً ۖ نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهَا وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ﴾ ’’ اور بلاشبہ مویشیوں میں تمھارے لیے ضرور (سامان) عبرت ہے۔ ہم تمھیں اس میں سے پلاتے ہیں جو ان کے پیٹوں میں (دودھ) ہے۔ اور تمھارے لیے ان میں بے شمار فائدے ہیں اور تم ان میں سے بعض کا گوشت کھاتے ہو۔[2] گوشت غذائیت اور پروٹین سے بھرپور ہے غیر نباتاتی خوراک، یعنی انڈا، مچھلی اور گوشت پروٹین کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ ا س میں حیاتیاتی طور پر مکمل پروٹین یعنی 8 ضروری امائنوایسڈزپائے جاتے ہیں جنھیں جسم تیار نہیں کرتا، اس لیے یہ خوراک کے ذریعے سے لیے جانے چاہئیں۔ گوشت میں فولاد، وٹامن بی ون اور
Flag Counter