Maktaba Wahhabi

117 - 199
سوال :14 اسلام میں ذبح کرنے کا طریقہ ظالمانہ ہے؟ ’’مسلمان جانوروں کو ظالمانہ طریقے سے دھیرے دھیرے کیوں ذبح کرتے ہیں ؟‘‘ جانور ذبح کرنے کا اسلامی طریقہ ’’ذبیحہ‘‘ غیر مسلموں کی اکثریت کے نزدیک تنقید کا باعث ہے۔ اگر کوئی مندرجہ ذیل نکات کو سمجھ لے تو وہ جان سکتا ہے کہ ذبح کرنے کا یہ طریقہ نہ صرف رحمدلانہ ہے بلکہ سائنسی لحاظ سے بھی بہترین ہے۔ ذبح کرنے کا اسلامی طریقہ اسلامی طریقے سے جانور ذبح کرنے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط کا خیال رکھنا چاہیے: جانور کو تیز دھار چاقو یا چھری سے تیزی سے ذبح کرنا چاہیے تا کہ جانورکو کم سے کم تکلیف ہو۔ ’’ذبیحہ‘‘ عربی لفظ ہے جس کا مطلب ہے: ’’ذبح کیا گیا۔‘‘جانور کو ذبح کرنے کا عمل اس کا گلا، سانس کی نالی اور گردن میں موجود خون کی نالیاں کاٹ کر انجام دینا چاہیے۔ سر اُتارنے سے پہلے خون کو مکمل طور پر بہ جانے دینا چاہیے۔ خون کی بیشتر مقدار نکالنے
Flag Counter