Maktaba Wahhabi

121 - 199
سوال :16 مسلمان فرقوں میں کیوں بٹے ہوئے ہیں؟ ’’جب مسلمان ایک ہی قرآن کی پیروی کرتے ہیں تو ان میں اتنے زیادہ فرقے اور مکاتب فکر کیوں ہیں؟‘‘ دراصل مسلمان آج تقسیم ہو گئے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ اسلام میں ایسی تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام اپنے پیروکاروں میں اتحاد کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے۔ قرآنِ مجید میں ارشاد ربانی ہے: ﴿وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا﴾ ’’ اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو۔‘‘[1] اس آیت میں اللہ کی کون سی رسی کا ذکر ہے؟ یہ قرآن عظیم ہے۔ یہ قرآن ہی اللہ کی رسی ہے جسے تمام مسلمانوں کو مضبوطی سے تھام لینا چاہیے۔ اس آیت میں دوہرا حکم دیا گیا ہے۔ ’’سب مل کر مضبوطی سے تھام لو۔‘‘ کے علاوہ یہ بھی حکم ہے کہ ’’تم جداجدا نہ ہو جاؤ۔‘‘ قرآن میں مزید فرمایا گیا ہے: ﴿أَطِيعُوا اللّٰهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ﴾
Flag Counter