Maktaba Wahhabi

122 - 199
’’اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو۔‘‘[1] لہٰذاتمام مسلمانوں کو قرآن اور مستند احادیث کی پیروی کرنی چاہیے اور آپس میں تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔ فرقہ بندی اللہ کی نافرمانی ہے قرآن کریم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللّٰهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ﴾ ’’(اے نبی!)بے شک جن لوگوں نے اپنے دین کو فرقوں میں تقسیم کیا اور وہ گروہوں میں بٹ گئے، آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ بے شک ان کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے،پھر وہ (آخرت میں) ان کو ان کے عملوں سے آگاہ کرے گا جو وہ کرتے رہے تھے۔‘‘[2] اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مسلمان کو ایسے لوگوں سے علیحدہ رہنا چاہیے جنھوں نے دین کو فرقوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔ لیکن جب کسی مسلمان سے کوئی پوچھتا ہے کہ تم کون ہو؟ تو عام طور پر یہی جواب دیا جاتا ہے: ’’میں سنی ہوں۔‘‘ یا ’’میں شیعہ ہوں۔‘‘ کچھ اپنے آپ کو حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی کہتے ہیں۔کوئی کہتا ہے میں دیو بندی ہوں اور کوئی بتاتا ہے کہ میں بریلوی ہوں۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسلمان تھے ایسے مسلمان سے کوئی یہ پوچھ سکتا ہے کہ ’’ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیا تھے؟ کیا وہ حنبلی،
Flag Counter