Maktaba Wahhabi

130 - 199
سوال :18 غیر مسلموں کو مکہ جانے کی اجازت کیوں نہیں؟ ’’غیر مسلموں کو مقدس شہروں مکہ اور مدینہ جانے کی اجازت کیوں نہیں؟‘‘ یہ صحیح ہے کہ قانون کے تحت غیر مسلموں کو مکہ اور مدینہ جانے کی اجازت نہیں۔ مندرجہ ذیل نکات اس پابندی کی وجوہ کو واضح کرینگے: ممنوعہ علاقہ میں بھارت کا ایک شہری ہوں، پھر بھی مجھے کئی ممنوعہ علاقوں، مثلاًفوجی چھاؤنی کی حدود میں جانے کی اجازت نہیں۔ ہر ملک میں کئی علاقے ایسے ہوتے ہیں جہاں اس ملک کے عام شہری کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ وہ لوگ جو باقاعدہ فوج میں شامل ہوں یا جن کا تعلق ملک کے دفاع سے ہو، صرف ان کو جانے کی اجازت ہوتی ہے، اسی طرح اسلام بھی تمام انسانوں کے لیے عالمگیر مذہب ہے۔ اسلام کی چھاؤنی یا ممنوعہ علاقہ صرف دو مقدس شہر مکہ اور مدینہ ہیں۔ یہاں صرف وہ لوگ جو اسلام پر ایمان رکھتے ہیں اور اسلام کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں،وہی قدم رکھ سکتے ہیں۔ ایک عام شہری کے لیے یہ بات غیر منطقی ہو گی کہ وہ فوجی چھاؤنی میں داخلے پر پابندی کے
Flag Counter