Maktaba Wahhabi

132 - 199
سوال 19 کیاغیرمسلموں کوکافرکہنا گالی ہے ؟ ”کافر“اسے کہتے ہیں جوجھٹلاتا یا انکار کرتاہے ۔ ”کافر“ کالفظ ”کفر“سے نکلاہے جس کے معنی ہیں : جھٹلانا یا چھپانا۔ا سلامی اصطلاح میں ” کافر“ کامطلب ہے جو اسلام کی تعلیمات اور اس کی سچائی کوجھٹلاتا یاچھپاتا ہے۔ اور جوشخص اسلام کا انکار کرتاہے اس کوغیر مسلم (Non-Muslim) کہتے ہیں ۔ ”کافر“کی اصطلاح گالی نہیں اگرکوئی غیر مسلم خود کو”غیرمسلم“یا ”کافر“ کہے جانے کو گالی سمجھتاہے،جس کا مطلب ایک ہی ہے، تویہ اس کی اسلام کے بارے میں غلط فہمی کی وجہ سے ہے ۔اسے اسلام اور اسلامی اصطلاحات کو سمجھنے کےصحیح ذرائع تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور ”کافر“کہے جانے کوگالی نہیں سمجھنا چاہیے ۔ ”غیرمسلم “یا ”کافر “کے الفاظ گالی نہیں ہیں بلکہ مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کےمابین محض خط امتیاز کھینچنے والی اصطلاحات ہیں۔اس میں تحقیر کو کوئی پہلو نہیں ہے ۔ فرق وامتیاز قائم کرنے والی ایک معروف اصطلاح کوگالی قراردینا
Flag Counter