Maktaba Wahhabi

135 - 199
سوال :20 کیا موجودہ قرآن اصلی ہے؟ ’’کیا ایسا نہیں کہ قرآن کے متعدد نسخے موجود تھے جنھیں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے حکم سے جلا ڈالا گیا اور صرف ایک نسخہ باقی رہنے دیا گیا اور اسی طرح کیا یہ درست نہیں کہ موجودہ قرآن کریم وہ ہے جس کی تدوین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کی اور یہ اصلاً وہ نہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی کیا گیا؟‘‘ قرآن کریم کے بارے میں بعض بے بنیاد تصورات میں سے ایک تصور یہ ہے کہ تیسرے خلیفۂ اسلام حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے بہت سے باہم متضاد نسخوں میں سے قرآن کریم کے ایک نسخے کی توثیق اور تدوین کی۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم جو آج بطور کلامِ الٰہی دنیا بھر کے مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ہے، وہی قرآن کریم ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذاتی نگرانی میں اس کی کتابت کرائی اور بنفس نفیس اس کی توثیق فرمائی۔ آئیے! اس بے بنیاد تصور کی حقیقت کا جائزہ لیں جس کے مطابق دعوٰی کیا جاتا ہے کہ قرآن کی تدوین و توثیق حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف سے کی گئی۔ نبوی سرپرستی میں تدوینِ قرآن جب بھی نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی، سب سے پہلے آپ اسے زبانی یاد کرتے اور
Flag Counter