Maktaba Wahhabi

139 - 199
کے پانچویں خلیفہ عبدا لملک بن مروان کے عہد (66ھ تا86ھ بمطابق 685ء تا705ء) اور عراق میں حجاج کی گورنری کے دور میں قرآنی رسم الخط میں شامل کی گئیں۔ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ قرآن مجیدکا موجودہ متن جس میں حرکات اور اعراب شامل ہیں، نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کا اصل قرآن نہیں ہے لیکن وہ اس حقیقت کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں کہ قرآن کا لغوی مطلب تلاوت یا بار بار پڑھی جانے والی چیز ہے، لہٰذا قطع نظر اس سے کہ رسم الخط مختلف ہے یا یہ کہ اس میں حرکات وغیرہ شامل کردی گئی ہیں، اہم بات قرآن کریم کی تلاوت کی صحت ہے۔ اگر عربی متن اور اس کا تلفظ وہی ہے جو ابتدا میں تھا تو لازمی طورپر اس کے معانی بھی وہی رہیں گے۔ حفاظت ِقرآن اللہ نے قرآن کریم کی حفاظت کا وعدہ خود فرمایا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ’’بلاشبہ ہم ہی نے یہ ذکر (قرآن) اتارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔‘‘ [1]
Flag Counter