Maktaba Wahhabi

149 - 199
قرآن مجید میں تضاد نہیں تنسیخ آیات کے نظریے سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ قرآن میں تضاد پایا جاتا ہے، اس لیے کہ بیک وقت قرآن کریم کی تمام آیات پر عمل کرنا ممکن ہے۔ اگر قرآن میں تضاد ہوتو یہ کلامِ الٰہی نہیں ہوسکتا، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ ۚ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ اللّٰهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا ’’کیا پھروہ قرآن پر غور نہیں کرتے؟ اگر یہ اللہ کے بجائے کسی اور کی طرف سے آیا ہوتاتو وہ اس میں یقینا بہت اختلاف پاتے۔[1]‘‘
Flag Counter