Maktaba Wahhabi

150 - 199
سوال :23 کیا حروفِ مقطّعات بے فائدہ ہیں؟ ’’قرآن مجید کی بعض سورتیں الٓمّٓ ، حٰمٓ اور یٰسٓ وغیرہ سے کیوں شروع ہوتی ہیں؟ ان حروف یا تراکیب کی اہمیت کیا ہے؟ ‘‘ آلمّٓ یٰسٓں، حٰمٓ وغیرہ کو حروف مقطعات کہا جاتا ہے۔ عربی حروف تہجی میں کل 29 حروف شامل ہیں (بشرطیکہ ہمزہ اورالف کو دو الگ الگ حروف شمار کیا جائے) اور قرآن مجید کی کل 29 سورتیں ایسی ہیں جو حروف مقطعات سے شروع ہوتی ہیں۔ یہ حروف مقطعات بعض اوقات واحد حرف اوربعض اوقات ایک سے پانچ حروف تک ترکیب کی صورت میں ہوتے ہیں۔ حروف مقطعات 1) تین سورتوں کا آغاز صرف ایک حرف سے ہوتا ہے: سورت صٓ38 ویں سورت ہے جو حرف ص سے شروع ہوتی ہے۔ 50ویں سورت قٓ حرف قسے شروع ہوتی ہے۔ 68 ویں سورت نٓ یا القلم حرف ن سے شروع ہوتی ہے۔
Flag Counter