Maktaba Wahhabi

153 - 199
میں مسلم علماء نے ان کی مختلف توضیحات پیش کی ہیں۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں: یہ حروف بعض جملوںاور الفاظ کی مختصر صورت ہوسکتے ہیں، جیسے ا لم سے مراد اللّٰہ أعلم (اللہ سب سے زیادہ جاننے والا ہے ) اورن سے مراد ’’نور ‘‘ہوسکتا ہے۔ یہ حروف اختصار کی صورتیں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ یا کسی اور چیز کی علامتیں اورنام ہیں۔ یہ حروف قافیہ بندی کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔ ان حروف کی کوئی عددی اہمیت بھی ہے چونکہ سامی زبانوں کے حروف عددی قدر بھی رکھتے تھے۔ یہ حروف نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم (اور بعد میں سامعین) کی توجہ مبذول کرانے کے لیے استعمال کیے گئے۔ حروف مقطعات کی معنویت و اہمیت پرکئی جلدیں لکھی گئی ہیں۔ حروف مقطعات کی بہترین تعبیر مختلف علماء کی طرف سے پیش کردہ تعبیرات میں سے مستند تعبیر حسب ذیل ہے جس کی تائید امام ابن کثیر ، زمخشری اورابن تیمیہ رحمہ اللہ علیہ کی طرف سے بھی کی گئی ہے: انسانی جسم کا مرکب کائنات میں پائے جانے والے مختلف عناصر سے تیار کیا گیا ہے۔ مٹی اور گارا بھی انھی بنیادی عناصر کا آمیزہ ہیں۔ لیکن یہ کہنا غلط ہوگا کہ انسان بالکل مٹی جیسا ہے۔ہم سب ان عناصر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جو انسانی جسم میں پائے جاتے ہیں اور ہم ان میں چند گیلن پانی ڈال سکتے ہیں جس سے انسانی جسم تشکیل پاتا ہے مگر اس سے ہم زندگی تخلیق نہیں کرسکتے۔ ہمیں انسانی جسم میں شامل عناصر کا علم ہے لیکن اس کے باوجود جب ہم سے رازِ زندگی کے بارے میں سوال کیا جائے تو ہمارے پاس اظہار حیرت کے سوا کچھ نہیں
Flag Counter