Maktaba Wahhabi

170 - 199
بائبل اورسورج کی تخلیق: بائبل کی کتاب’’پیدائش‘‘ میں کہا گیا ہے کہ روشنی،دن اور رات کو خدا نے کائنات کی تخلیق کے پہلے روز پیدا کیا، چنانچہ اس میں لکھا ہے : ”خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا، اورزمین ویران اور سنسان تھی اور گہرائو کے اوپر اندھیرا تھا اور خدا کی روح پانی کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔ اور خدا نے کہا کہ روشنی ہوجا اور روشنی ہوگئی۔ اور خدا نے دیکھا کہ روشنی اچھی ہے اور خدا نے روشنی کو تاریکی سے جدا کیا۔ اور خدا نے روشنی کو تو دن کہا اور تاریکی کو رات، اور شام ہوئی اور صبح ہوئی۔ سو پہلا دن ہوا۔‘‘ [1] جدید سائنس کے مطابق کائنات میں گردش کرتی ہوئی روشنی درحقیقت ستاروں میں ایک پیچیدہ عمل کا نتیجہ ہے جبکہ بائبل کے مطابق سورج، چاند اور ستارے چوتھے روز پیدا کیے گئے۔کتاب ’’پیدائش‘‘ میں لکھا ہے : ’’سو خدا نے دو بڑے نیرّ بنائے۔ ایک نیرّ اکبر کہ دن پر حکم کرے اورایک نیرّ اصغر کہ رات پر حکم کرے اوراس نے ستاروں کو بھی بنایا۔ اور خدا نے ان کو فلک پر رکھا کہ زمین پر روشنی ڈالیں ، دن اوررات پر حکم کریں اور اجالے کو اندھیرے سے جدا کریں، اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے۔ اور شام ہوئی اور صبح ہوئی۔ سوچو تھا دن ہوا۔‘‘[2] یہ بات خلاف منطق ہے کہ روشنی کا منبع نیرّ اکبر (سورج) تو تین دن بعد پیدا کیا گیا لیکن سلسلۂ روز و شب جو سورج کی روشنی کا نتیجہ ہے پہلے دن ہی پیدا کردیا گیا، مزید براں ایک دن کے عناصر، یعنی صبح و شام کے وجود کاادراک تو سورج کے سامنے زمین کی گردش محوری کے بعد
Flag Counter