Maktaba Wahhabi

178 - 199
شیطان کے متعلق غلط تصور بہت سے لوگ شیطان کا غلط تصور رکھتے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ شیطان غالباً ہر کام کر سکتا ہے ، سوائے چند کاموں کے جو اللہ انجام دے سکتا ہے ۔ ان کے نزدیک شیطان اقتدار و اختیار میں اللہ سے قدرے نیچے ہے ۔ چونکہ یہ لوگ تسلیم کرنا نہیں چاہتے کہ قرآن معجز نما وحی ہے ، لہٰذا وہ کہنے لگتے ہیں کہ یہ شیطان کا کارنامہ ہے۔لیکن غور کیجیے! اگر شیطان نے قرآن لکھا ہوتا تو وہ اسی قرآن کی سورۂ نحل میں یہ ذکر نہ کرتا: ﴿فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ﴾ ’’پھر جب آپ قرآن پڑھنے لگیں تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگیں ۔‘‘ [1] کیا خیال ہے شیطان ایسی کتاب تصنیف کر سکتا تھا؟ کیاوہ انسانوں سے یہ کہہ سکتا تھا کہ ’’میری کتاب پڑھنے سے پہلے اللہ سے دعا مانگ لیا کرو کہ وہ تمھیں اپنی پناہ میں رکھے‘‘ مزیدبرآں قرآن مجید میں کئی آیات ہیں جو اس امر کی کافی شہادت دیتی ہیں کہ شیطان قرآن کا مصنف نہیں ۔ سورۂ اعراف میں ہے: ﴿وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ ۚ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴾ ’’ اور اگر آپ کو شیطان کا کوئی وسوسہ اُبھارے تو اللہ کی پناہ مانگیے ۔ بے شک وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے ۔‘‘ [2] اب شیطان بھلا اپنے پیروکاروں کو کیوں بتاتا کہ جب وہ ان کے ذہن میں کوئی وسوسہ ڈالے تو وہ اللہ کی پناہ مانگ لیا کریں جس کا وہ کھلا دشمن ہے ۔ سورۂ یٰسٓ میںاللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایاہے:
Flag Counter