Maktaba Wahhabi

180 - 199
سوال :27 اللہ معاف کرنے والا ہے یا منتقم مزاج؟ ’’قرآن کئی مقامات پر یہ کہتا ہے کہ اللہ نہایت رحم کرنے والا اور معاف فرمانے والا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتا ہے کہ وہ سخت سزادینے والا ہے۔ تو کیا فی الحقیقت وہ معاف فرمانے والا ہے یا منتقم مزاج ہے؟‘‘ قرآن کریم میں متعدد مقامات پر فرمایا گیا ہے کہ اللہ نہایت رحم کرنے والا ہے۔ فی الواقع قرآن کریم کی نویں سورت، سورۂ توبہ کے سوا تمام سورتیں {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} کے خوبصورت الفاظ کے ساتھ شروع ہوتی ہیں جن کے معانی ہیں: ’’اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اورانتہائی رحم فرمانے والا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ کی معافی قرآن مجید میں سورۂ نساء کی 25 ویں آیت اور سورۂ مائدہ کی آیت: 75 سمیت متعدد مقامات پر فرمایا گیا ہے: ﴿وَاللّٰهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ’’اور اللہ بہت معاف فرمانے اورانتہائی رحم کرنے والا ہے۔‘‘ [1]
Flag Counter