Maktaba Wahhabi

185 - 199
سوال :28 کیا الٹرا سونوگرافی قرآنی آیات کی نفی کرتی ہے؟ ’’قرآن کریم کہتا ہے کہ کسی ماں کے رحم میں موجود بچے کی جنس صرف اللہ ہی کو معلوم ہوتی ہے لیکن اب سائنس ترقی کرچکی ہے اور ہم بآسانی الٹراسونوگرافی کے ذریعے سے جنین کی جنس کا تعین کرسکتے ہیں۔ کیا یہ آیت قرآنی میڈیکل سائنس سے متصادم نہیں؟‘‘ اللہ تعالیٰ قادر مطلق اور علیم وخبیر ہے۔ اس نے بعض چیزوں کا علم انسانوں کو بھی عطا فرمایا ہے لیکن ہرحاضر اور غائب چیز کا علم صرف اللہ ہی کو ہے۔ علم غیب صرف اللہ جانتا ہے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ قرآن کریم کا یہ دعویٰ ہے کہ صرف اللہ ہی رحم مادر میں جنین کی جنس کو جانتا ہے۔ اس سلسلے میں قرآن مجید کہتاہے: ﴿إِنَّ اللّٰهَ عِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ ’’بے شک قیامت کا علم اللہ ہی کے پاس ہے اور وہی بارش نازل کرتا ہے اوروہی جانتا ہے جو کچھ ماؤں کے پیٹوں میں ہے۔‘‘ [1]
Flag Counter