Maktaba Wahhabi

191 - 199
سوال :30 تخلیق انسان کس سے؟ ’’ایک مقام پرقرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے کہ انسان کو نطفے (مادۂ منویہ) سے پیدا کیا گیا جبکہ ایک دوسرے مقام پر کہا گیا ہے کہ آدمی کومٹی سے پیدا کیا گیا۔ کیا یہ دونوں آیات باہم متصادم نہیں؟ آپ سائنسی طورپر یہ کیسے ثابت کریں گے کہ آدمی کو مٹی سے پیدا کیا گیا ہے؟‘‘ قرآن کریم میں بنی نوع انسان کی حقیر ابتدا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسے مادۂ منویہ کے ایک قطرے سے پیدا کیا گیا۔ یہ بات متعدد آیات میں کہی گئی جن میں سورۂ قیامہ کی حسب ذیل آیت بھی شامل ہے:  ﴿أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِيٍّ يُمْنَىٰ ﴾ ’’کیا وہ (ایک حقیر) پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادرمیں) ٹپکایا جاتا ہے۔‘‘ [1] قرآن کریم متعدد مقامات پر اس بات کاذکر بھی کرتا ہے کہ بنی نوع انسان کو مٹی سے پیدا کیا گیا۔ حسب ذیل آیت میں بنی نوع انسان کی تخلیق اور ابتدا کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter