Maktaba Wahhabi

204 - 199
صدر امریکہ یا امریکی جرنیل نے جنگ کے دوران میں امریکی سپاہیوں سے کہا:جہاں کہیں ویت نامیوں کوپائو انھیں ہلاک کردو۔ اس کا حوالہ دیتے ہوئے اگر آج میں سیاق و سباق سے ہٹ کر یہ کہوں کہ امریکی صدر یا جرنیل نے کہا تھا کہ جہاں کہیں ویت نامیوں کو پائو انھیں قتل کردو۔ تو یوں معلوم ہوگا کہ میں کسی قصائی کا ذکر کررہا ہوں۔ لیکن اگرمیں اس کی یہی بات صحیح سیاق و سباق میں بیان کروں تو یہ بالکل منطقی معلوم ہوگی کیونکہ وہ دراصل جنگ کے حالات میں اپنی سپاہ کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک ہنگامی حکم دے رہا تھا کہ دشمن کوجہاں کہیں پائو ختم کردو، حالت جنگ ختم ہونے کے بعد یہ حکم ساقط ہوگیا۔ حالتِ جنگ کا حکم اسی طرح سور ۂ توبہ کی آیت نمبر5 میں ارشاد ہوا ہے کہ ’’ تم مشرکوں کو جہاں کہیں پائو انھیں قتل کردو۔‘‘ یہ حکم جنگ کے حالات میں نازل ہوا اوراس کا مقصد مسلم سپاہ کا حوصلہ بڑھانا تھا۔ قرآن کریم درحقیقت مسلمان سپاہیوں کو تلقین کررہا ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اورجہاں کہیں دشمنوں سے سامنا ہو انھیں قتل کر دیں۔ ارون شوری کی فریب کاری ارون شوری، بھارت میں اسلام کے شدید ناقدوں میں سے ہے۔ اس نے بھی اپنی کتاب ’’فتاویٰ کی دنیا‘‘ کے صفحہ572 پر سورۂ توبہ کی آیت نمبر 5 کاحوالہ دیا ہے۔ آیت نمبر 5کا حوالہ دینے کے بعد وہ دفعتاً ساتویں آیت پر آجاتا ہے۔ یہاں ہر معقول آدمی یہ محسوس کرتا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر آیت نمبر 6سے گریز کیا ہے۔
Flag Counter