Maktaba Wahhabi

213 - 199
سوال :36 فہم و ادراک کا مرکز دل یا دماغ؟ ’’قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ اللہ نے کافروں کے دلوں پرمہر لگا دی ہے اور وہ کبھی ایمان نہیں لائیں گے۔ دوسری طرف سائنس ہمیں یہ بتاتی ہے کہ فہم و ادراک اور ایمان لانا دماغ کا کام ہے، دل کانہیں۔ تو کیا قرآن کا دعویٰ سائنس کے متضاد ہے؟‘‘ قرآن مجید میں ارشاد ہوا: ﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ خَتَمَ اللّٰهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَعَلَىٰ سَمْعِهِمْ ۖ وَعَلَىٰ أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴾ ’’بے شک جن لوگوں نے کفر کیا، ان کے لیے یکساں ہے، خواہ آپ انھیں خبردار کریں یا نہ کریں، بہرحال وہ ایمان لانے والے نہیں۔ اللہ نے ان کے دلوں اوران کے کانوں پرمہر لگا دی ہے۔ اوران کی آنکھوں پر پردہ پڑ گیا ہے۔ اوران کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔‘‘ [1]
Flag Counter