Maktaba Wahhabi

51 - 199
سوال :3 کیا اسلام بزورِ شمشیر پھیلا؟ ’’اسلام کو امن و سلامتی کا مذہب کیسے کہا جا سکتا ہے جبکہ یہ تلوار کے زور سے پھیلا؟‘‘ کچھ غیر مسلم عام طور پر اعتراض اٹھاتے ہیں کہ اسلام کے ماننے والے اتنی زیادہ تعداد میں نہ ہوتے اگر اسلام تلوار کے ذریعے سے نہ پھیلا ہوتا۔ مندرجہ ذیل نکات یہ حقیقت واضح کریں گے کہ اسلام بزورِ طاقت ہر گز نہیں پھیلا بلکہ اپنی عالمگیر صداقت، عقل پر مبنی تصورات اور سچائی پر مبنی دلائل کی بدولت اسلام کو فروغ ملا ہے۔ اسلام کا مطلب اسلام لفظ ’’سلام‘‘ سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے سلامتی اور امن۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اپنے آپ کواللہ کی رضا کے آگے جھکا دیا جائے، پس اسلام سلامتی اور امن کا مذہب ہے جو اپنے آپ کو اللہ کی مرضی کے آگے جھکا دینے کی بدولت نصیب ہوتا ہے۔ طاقت کا استعمال دنیا میں ہر انسان امن اور ہم آہنگی قائم رکھنے کے حق میں نہیں ہوتا یا بہت سے لوگ
Flag Counter