Maktaba Wahhabi

53 - 199
مسلمانوں کا صفایا کر دیا اور پھر سپین میں ایک بھی مسلمان ایسا نہ تھا جو آزادی سے ’’اذان‘‘ دے سکے۔ تقریبا ڈیڑھ کروڑ عرب نسلی عیسائی ہیں مسلمان دنیائے عرب پر 1400 سال سے حکمران ہیں۔ اس کے باوجود ابھی تک 14 ملین، یعنی ایک کروڑ چالیس لاکھ عرب ایسے ہیں جو نسلوں سے عیسائی ہیں، جیسے مصر کے قبطی عیسائی۔ اگر اسلام تلوار یا طاقت کے زور پر پھیلا ہوتا تو عرب میں ایک بھی عیسائی نہ ہوتا۔ بھارت میں غیر مسلم ہندوستان میں مسلمانوں نے تقریباً ایک ہزار سال حکومت کی۔ اگر وہ چاہتے تو بذریعہ طاقت ہندوستان کے ہر غیر مسلم کو مسلمان کر لیتے۔ آج بھارت کی 80 فیصد آبادی غیر مسلموں کی ہے۔ یہ تمام غیر مسلم کیا اس بات کی زندہ شہادت نہیں ہیں کہ اسلام تلوار سے نہیں پھیلا۔ انڈونیشیا اور ملائشیامیں اسلام دُنیا بھر کے ممالک میں سے انڈونیشیا میں مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، اسی طرح ملائشیا میں بھی اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ اب کوئی ان سے پوچھے کہ کون سی اسلامی فوج انڈونیشیا اور ملائشیا گئی تھی؟ افریقہ کا مشرقی ساحل اسی طرح اسلام بہت تیزی سے بر اعظم افریقہ کے مشرقی ساحل پر پھیلا۔ مستشرقین سے
Flag Counter