Maktaba Wahhabi

58 - 199
بننا چاہتا ہے تو اسے طب کی مبادیات کا علم ہونا اور اُن پراس کا عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ اور ایک اچھے ریاضی دان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ریاضی کی مبادیات سے اچھی طرح واقف ہو۔ گویا ایک ڈاکٹر کو طب میں اور ایک ریاضی دان کو ریاضی کے شعبے میں فنڈامنٹلسٹ (Fundamentalist) یابنیاد پرست ہونا چاہیے، اسی طرح ایک سائنسدان کو سائنس کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہئیں۔ دوسرے الفاظ میں اُسے سائنس کے میدان میں بنیاد پرست ہونا چاہیے، اِسی طرح دین کے معاملے میں بھی ایک شخص کا بنیاد پرست ہونا ضروری ہے۔ تمام بنیاد پرست ایک جیسے نہیں حقیقت یہ ہے کہ تمام بنیاد پرست ایک جیسے نہیں اور نہ ان کو ایک جیسا کہا جا سکتا ہے۔ تمام بنیاد پرستوں کو اچھے یا بُرے گروہوں میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ کسی بنیاد پرست کی کسی گروہ سے وابستگی کا انحصار اُس کے متعلقہ شعبے اور سرگرمی پر ہے جس میں وہ بنیاد پرستی کا مظاہرہ کرے۔ ایک بنیاد پرست ڈاکو یا چور اپنے پیشے میں بنیاد پرست ہوتا ہے جو معاشرے کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے اور اس لیے نا پسندیدہ ٹھہرتا ہے جبکہ اس کے برعکس ایک بنیاد پرست ڈاکٹر معاشرے کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور بہت معزز بھی۔ مجھے بنیاد پرست ہونے پر فخر ہے میں ایک بنیاد پرست مسلمان ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام کے بنیادی اصولوں کو جانتا اور اُن پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ایک صحیح مسلمان کو بنیاد پرست ہونے پر شرمندہ نہیں ہونا چاہیے۔ میں اپنے بنیاد پرست مسلمان ہونے پر فخر کرتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ
Flag Counter