Maktaba Wahhabi

61 - 199
دوسرے لوگ جن کا خیال تھا کہ انگریزوں کو ہندوستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ، انھوں نے ان لوگوں کو محبِ وطن اور مجا ہدِ آزادی قرار دیا۔ پس یہ نہایت ضروری ہے کہ کسی شخص کے بارے میں کوئی فیصلہ دینے سے پہلے اُس کی بات سُنی جائے۔ دونوں طرف کے دلائل سُنے جائیں، صورتِ حال کا تجزیہ کیا جائے، پھر اُس شخص کی دلیل اور مقصد کو پیش نظر رکھ کر اس کے مطابق اُس کے بارے میں رائے قائم کی جائے۔ اسلام کا مطلب سلامتی ہے لفظ اسلام ’’سلام‘‘ سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے سلامتی۔ یہ امن کا مذہب ہے جس کے بنیادی اصول اس کے پیروکاروں کو تلقین کرتے ہیں کہ وہ دُنیا میں امن قائم کریں اور اسے فروغ دیں۔ چنانچہ ہر مسلمان کو بنیاد پرست ہونا چاہیے۔ اس کو امن کے دین اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے اور اسے صرف سماج دشمن عناصر کے لیے دہشت گرد ہونا چاہیے تاکہ معاشرے میں امن اور عدل و انصاف کو فروغ ملے۔
Flag Counter