Maktaba Wahhabi

63 - 199
مقام پر نہیں پہنچی جہاں وہ ان بیانات کو ثابت کر سکے یا جھٹلائے۔ ہم اپنے محدود علم کی روشنی میں یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ قرآن کے اس 20 فیصد حصے میں سے ایک فیصد یا ایک آیت بھی غلط ہے۔ اب جبکہ 80 فیصد قرآن سو فیصد صحیح ہے اور باقی 20 فیصد کو غلط ثابت نہیں کیا گیا تو منطق کہتی ہے کہ باقی 20 فیصد بھی صحیح ہے۔ موت کے بعد زندگی جس کا قرآن میں ذکر ہے وہ اس 20 فیصد غیر واضح حصے میں ہے جس کے متعلق منطق یہ کہتی ہے کہ صحیح ہے۔ امن اور انسانی اقدار کا تصور ڈاکہ زنی اچھائی ہے یا بُرائی؟ ایک عام عاقل آدمی کے نزدیک یہ بُرائی ہے۔ ایک شخص جو موت کے بعد زندگی پر یقین نہیں رکھتا، کسی طاقتور اور با اثر ملزم کو کیسے قائل کر سکتا ہے کہ ڈاکہ زنی بُرائی ہے؟ فرض کریں کہ میں دنیا میں سب سے طاقتور اور با اثر مجرم ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ میں ایک ذہین اور منطقی شخص بھی ہوں۔ میں کہتا ہوں کہ ڈاکہ زنی اچھی بات ہے کیونکہ یہ مجھے پرُتعیش زندگی بسر کرنے میں مدد دیتی ہے، اس لیے یہ میرے لیے ٹھیک ہے۔ اگر کوئی میرے سامنے منطقی دلیل لا سکے کہ یہ میرے لیے کیوں بُری ہے تو میں اسے فوراً چھوڑ دوں گا۔ لوگ عام طور پر مندرجہ ذیل دلائل دیتے ہیں: لٹنے والے کے لیے مشکلات: کچھ لوگوں کے نزدیک لُٹنے والا شخص مشکلات کا سامنا کرے گا۔ میں یقینا متفق ہوں کہ یہ اس کے لیے بُرا ہے جو لٹ جاتا ہے لیکن میرے لیے اچھا ہے۔ اگر میں ہزاروں ڈالر لوٹتا ہوں تو میں کسی فائیو سٹار ہوٹل میں اچھے کھانے سے لطف اندوز ہو سکتا ہوں۔ کوئی آپ کوبھی لُوٹ سکتا ہے: کچھ لوگ دلیل دیتے ہیں کہ کسی دن میں بھی لُٹ جاؤں
Flag Counter