Maktaba Wahhabi

65 - 199
ہے کہ یہ خود غرضانہ فعل ہے لیکن مجھے خود غرض کیوں نہیں ہونا چاہیے؟ خود غرضی مجھے زندگی سے لطف اندوز ہونے میں مدد دیتی ہے۔ ڈاکہ زنی بہرحال بُرا کام ہے: یہ ثابت کرنے کے تمام دلائل کہ ڈاکہ زنی ایک بُرا کام ہے، بے کار ہیں۔ یہ ایک عام آدمی کو تو مطمئن کر سکتے ہیں لیکن میرے جیسے طاقتور اور بااثر مجرم کو نہیں۔ ان دلائل کا منطقی اور عقلی حوالوں سے دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ یہ کوئی حیران کن بات نہیں کہ اس دنیا میں بہت سے مجرم ہیں۔ اسی طرح زنا بالجبر اور دھوکہ دہی وغیرہ کو بھی میرے جیسے شخص کے لیے اچھا ثابت کیا جا سکتا ہے اور کوئی منطقی دلیل موجود نہیں جو مجھے قائل کر سکے کہ یہ بُرے کام ہیں۔ مسلمان کا مجرم کو قائل کرنا آئیے اب کردار بدلتے ہیں۔ فرض کیجیے کہ آپ بہت طاقتور اور با اثر مجرم ہیں۔ آپ نے پولیس اور وزیروں کو بھی پیسے سے خرید رکھا ہے اور آپ کی حفاظت کے لیے ٹھگوں کی فوج موجود ہے۔لیکن میں بحیثیت مسلمان آپ کو قائل کر سکتا ہوں کہ ڈاکہ زنی، زنا بالجبر اور دھوکہ دہی وغیرہ بُرے کام ہیں۔ اگر میں بھی وہی دلائل دوں جو پہلے دیے جا چکے ہیں کہ ڈاکہ زنی ایک بُرا کام ہے تو مجرم وہی جواب دے گا جو پہلے دے چکا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مجرم کے منطقی ہونے کے باوجود اس کے تمام دلائل صرف اس وقت تک ہی صحیح ہیں جب وہ بہت طاقتور اور با اثر ہو۔لیکن اگر اس کے اوپر اس سے کہیں زیادہ طاقتور ایک ہستی موجود ہے ، اور یقینا ہے ، تو صورتِ حال بدل جاتی ہے ۔ مجرم بھی انصاف چاہتا ہے: ہر انسان انصاف کا آرزو مندہے۔ اگر دوسروں کے لیے نہیں تو کم از کم اپنے لیے ضرور انصاف چاہتا ہے۔ بہت سے لوگ طاقت اور اختیارات کے
Flag Counter