Maktaba Wahhabi

68 - 199
یقینا جوابدہ ہو گا اورپُوری پُوری سزا پائے گا۔ ہٹلر کو سزا کیونکر؟ کہا جاتا ہے کہ جرمن آمر ایڈولف ہٹلر نے اپنے پُر دہشت دورِ حکومت میں لاکھوں یہودیوں کو گیس چیمبروں میں جلا کر خاک کر دیا۔ جرمنی کی شکست کے بعد پولیس اس کو گرفتار بھی کر لیتی تو انسانی قوانین کے تحت اس کو کیا سزا دی جاتی جس سے انصاف کا تقاضا پورا ہوتا؟ وہ زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتے تھے کہ اس کو بھی گیس چیمبر میں ڈال دیتے لیکن یہ تو صرف ایک یہودی کو مارنے کی سزا ہوتی۔ باقی لاکھوں یہودیوں کے قتل کا بدلہ کیسے لیا جاتا؟اس کا جواب قرآن دیتا ہے ۔ ہٹلر کو دوزخ کی سزا قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا سَوْفَ نُصْلِيهِمْ نَارًا كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُم بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ إِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا﴾ ’’ بلاشبہ جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں، ان کو ہم جلد آگ میں ڈالیں گے جب ان کی کھالیں جل جائیں گی، تو پھر ہم ان کو نئی کھالوں میں تبدیل کر دیں گے تاکہ وہ عذاب کا مزہ چکھ سکیں ۔بے شک اللہ سب سے طاقتور اور خوب حکمت والا ہے۔[1] لہٰذا اگر اللہ چاہے گاتو ہٹلر کو دوزخ کی آگ میں تاابد جلایا جا تا رہے گا۔
Flag Counter