Maktaba Wahhabi

84 - 199
لباس اتنا شوخ نہ ہو کہ جنسِ مخالف کو متوجہ کر سکے۔ لباس ایسا نہ ہو جو جنسِ مخالف کے مشابہ ہو (یعنی عورتیں مردوں جیسے کپڑے نہ پہنیں اور مردوں کو چاہیے کہ عورتوں جیسا لباس نہ پہنیں) لباس غیر مسلموں کے لباس سے مشابہ نہ ہو، یعنی ایسا لباس نہ پہنیں جو غیر مسلموں کی مذہبی شناخت اور مخصوص علامت ہو۔ حجاب میں اخلاق اور شخصی طرزِ عمل بھی شامل ہیں مکمل حجاب میں ان چھ بنیادی معیاروں کے علاوہ اخلاقی کردار، سماجی رویے، وضع قطع اور شخصی ارادے کا بھی دخل ہے۔ حجاب کو صرف لباس کے معیار کی حد تک سمجھنا محدود سوچ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں ، دِل ، سوچ اور ارادے اور نیت کا حجاب بھی ضروری ہے۔ اس میں انسان کے چلنے کا طریقہ، گفتگو کا سلیقہ اور رویے کا اظہار بھی شامل ہے۔ حفاظتی حصار حجاب چھیڑ چھاڑ سے بچاتا ہے۔ آخرعورت کے لیے پردے کا حکم کیوں دیا گیا ہے؟ اس کی وجہ سورۃ الاحزاب میں بیان کی گئی ہے۔ اِرشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴾ ’’ اے نبی! اپنی بیویوں، بیٹیوں اور مومنوں کی عورتوں سے کہہ دیجیے کہ وہ (گھر سے باہر) اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو گرا لیا کریں۔ یہ (بات) ان کے لیے قریب تر ہے کہ وہ (حیادار مومنات کے طور پر) پہچانی جا سکیں اورانھیں ایذا نہ
Flag Counter